ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپ کا جلد انعقاد کیا جائیگا ،وقار ممتاز کمبوہ

 ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپ کا  جلد انعقاد کیا جائیگا ،وقار ممتاز کمبوہ

بھلوال(نمائندہ دنیا)دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ کا ماہانہ اجلاس جس کی صدارت صدر دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ بھلوال چوہدری وقار ممتازکمبوہ نے کی اس موقع پر اجلاس میں ڈاکٹر طارق محمود خان، مرزا فیصل بیگ۔۔۔۔

چوہدری عبدالوحید آرائیں،ملک محمد اقبال،سید شمس العباس،چوہدری محمداکرم، شیخ محمد رفیق، ڈاکٹر عظیم طارق،ڈاکٹر عمیر طارق،محمد علی طارق خان، سید محمدندیم الماس شریک تھے اجلاس میں دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کی جانیوالے اقدامات پر بات چیت کی گئی اس موقع پر صدر دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری وقار ممتاز کمبوہ نے کہا کہ عوامی خدمات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ بھلوال کی جانب سے بھلوال کے قریبی علاقہ میں ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپ کا جلد انعقاد کیا جائیگا ۔جس میں اس علاقہ کے عوام الناس کو چیک اپ سمیت فری ادویات فراہم کی جائینگی کیمپ کے انعقاد کے حوالہ سے تمام ممبران دلبر خان ویلفیئر ٹرسٹ بھلوال کی رائے لی گئی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں