95 فیصد تاجر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہے
95 فیصد تاجر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہے رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے تک ریسٹورنٹس و ہوٹلز بند کر دیے جاتے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس ، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران روزانہ شام 8 بجے کے بعد گزشتہ شام بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا ریرہی ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرگودھا میں تقریباً 95 فیصد دکاندار اور تاجر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں، جبکہ مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے تک ریسٹورنٹس و ہوٹلز بند کر دیے جاتے ہیں۔گزشتہ روز خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھلوال میں 4 اور سرگودھا شہر میں 5 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ توانائی کے بہتر استعمال اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔