میانوالی میں عطائیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی

 میانوالی میں عطائیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی

میانوالی (نامہ نگار )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع میانوالی میں عطائیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریونٹو سروسز) میانوالی، ڈاکٹر احسان الحق نے عطائیت کے خلاف مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا اچانک معائنہ کیا جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل عیسیٰ خیل، ڈاکٹر سرور علی نے ٹولہ بانگی خیل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عطائی کا کلینک سیل کر دیا اور اس کا کیس مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الحق کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور بیماری کی صورت میں ہمیشہ مستند ڈاکٹر یا معالج سے رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں