ڈپٹی کمشنر کا بھکر شہر میں سہولت آن دی گو بازار کیجاری تعمیراتی امورکا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا بھکر شہر میں سہولت آن دی  گو بازار کیجاری تعمیراتی امورکا معائنہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے شہر میں سہولت آن دی گو بازار کیجاری تعمیراتی امورکا معائنہ کیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین رضا نیتعمیراتی امور بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سہولت آن دی گو بازار میں ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کیلئے زیر تعمیر شیڈز، شیٹرنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایات جاری کیں کہ سہولت آن دی گو بازار میں جاری تعمیراتی کاموں کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ریڑھی بانوں اور چھوٹے تاجروں کو عمدہ اور منظم انداز میں کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباری افراد کو باعزت روزگار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں