ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ برکت علی ولد مشہور خان سکنہ سلطان خیل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ مکڑوال میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں