ہرنولی اڈہ پر گرینڈ آپریشن، شیڈز، تھڑے اور غیر قانونی تجاوزات مسمار
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کا پیرا فورس کے ہمراہ ہرنولی کا دورہ، ہرنولی اڈہ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلیئے گرینڈ آپریشن کیا گیا اور یہاں روڈ کے اطراف شیڈز، تھڑے اور غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔
اپریشن میں بھاری مشینری اور تحصیل انتظامیہ کے عملہ نے حصہ لیا ہرنولی اڈہ کے دکانداروں کو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کئی بار نوٹسز بھیجے گئے تھے مگر عمل نہ ہوا اور پھر انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے ان نوٹسز پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہی گرینڈ آپریشن کیا گیا اے سی پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے اس موقعہ پر کہا کہ دوبارہ کسی نے تجاوزات کی کوشش کی تو سخت کاروائی کریں گے ۔