چار ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی کلورکوٹ کی ہدایت پر تھانہ حیات اباد پولیس کی کاروائی چار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برامد ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیا۔
ڈی ایس پی سرکل پولیس کلورکوٹ ظفر اقبال کی ہدایت پر تھانہ ھیات اباد چاندنی چوک پولیس کے انچارج ملک عامر اعوان انسپکٹر نے ٹیم کے ریڈ کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سے ناجائز اسلحہ برامد ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خان سے بندوق بارہ بورملزم صغیرسے رپیٹر بارہ بور،ملزم رمضان سے پسٹل 30 اور ملزم حسنین سے پسٹل30بور برامد کر کے چاروں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔