شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

شہری بلا جھجک اپنے مسائل  بیان کریں ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔

اس موقع پردرخواست گزار سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں