دو خواتین سمیت چار نامعلوم افراد نے خاتون کو لفٹ دے کر لوٹ لیا

دو خواتین سمیت چار نامعلوم افراد  نے خاتون کو لفٹ دے کر لوٹ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو خواتین سمیت چار نامعلوم افراد نے شادی کی شاپنگ کے دوران خاتون کو لفٹ دے کر تشددکا نشانہ بناتے ہوئے لوٹ لیا اور راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

کچہری بازار سے خریداری کے دوران ارشاد بی بی کو دو نامعلوم خواتین ملی اور شناسائی ظاہر کر کے اپنی باتوں میں پھنسا لیا اور کہا کہ ہم بھی آ پ کے گھر کی طرف جا رہے ہیں اور خاتون کو ایک کیری ڈبے میں بٹھا لیا جس میں دو مرد پہلے سے سوار تھے ،ملزمان خاتون گھر کی بجائے شہر سے باہر ویرانے میں لے گئے اور کانوں سے زبردستی بالیاں نوچنے کے ساتھ ساتھ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے تمام سامان بھی چھین لیا اور راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا، متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں