جوان پر تشدد کا معاملہ، 2 ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساجد شہید کی حدود قاسم پارک میں جوان پر تشدد کا معاملہ، 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ساجد شہید کو ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹاسک دیا تھا جس پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہے ۔