سپروائزر محکمہ بلڈنگ محمد عالم بلوچ مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپروائزر محکمہ بلڈنگ محمد عالم بلوچ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایکسین بلڈنگ بدر سلطان تھے جبکہ محکمہ بلڈنگ کے افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے محمد عالم بلوچ کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی۔ مہمانِ خصوصی بدر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد عالم بلوچ ایک قابل، ذمہ دار اور بااخلاق افسر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے محکمہ کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او ریٹائر عامر ندیم ظہور احمد اور عمر رحمانی ،حارث مجاہد ،رانا سہیل ،راؤ سجاد ،اعجاز میکن اور امیر عبداﷲ موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر محمد عالم بلوچ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے ۔ محمد عالم بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔