مزید 39 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 39 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے ۔
گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے ملزمان میں سنگین مقدمات میں مطلوب 24 اشتہاری اور 15 عادی مجرمان شامل ہیں ،تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،ڈی پی او سرگودھا نے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کر کے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔