معمولی تنازعہ پر نعمان وغیرہ نے ثمر عباس کو مار مار کر ادھ موا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران چک میانہ میں معمولی تنازعہ پر نعمان وغیرہ نے ثمر عباس کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔
142جنوبی میں ارشد وغیرہ نے مدرسہ کے استاد محمد اکبر ،وجھ میں ندیم اور اسکے ساتھیوں نے فخر عباس اور 41جنوبی میں سابقہ رنجش پر مبشر وغیرہ نے غلام عباس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بستی مبارک میں تلخ کلامی پر نعیم وغیرہ نے عابد حسین کو سوٹے مار کر لہولہان کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔