سرکاری افسر کا روپ دھار کر ڈکیت گاڑی اور2 لاکھ نقد ی لے گئے
سرکاری افسر کا روپ دھار کر ڈکیت گاڑی اور2 لاکھ نقد ی لے گئے قبرستان پیر ملامہ کے نزدیک 5 نامعلوم کار سوار وں نے روک کیا ، تشدد بھی کیا
بھیرہ(نامہ نگار )سرکاری افسر کا روپ دھار کر 5 نامعلوم مسلح ڈکیت 65 لاکھ روپیہ مالیت کی گاڑی اور تقریباً 2 لاکھ روپیہ نقد لے کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ موٹروے سروس ایریا بھیرہ پر قائم راحت بیکرز کا انچارج امان اللہ اپنی گاڑی ADV.058 پر گھر واپس آ رہا تھا کہ قبرستان پیر ملامہ کے نزدیک 5 نامعلوم کار سوار مسلح ڈکیتوں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا اور اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے گن پوائنٹ اسے گاڑی سے اتار لیا اور تشدد کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر راولپنڈی کی طرف روانہ ہو گئے مغوی امان اللہ نے بھیرہ پولیس کو بتایا کہ کلر کہار میں گاڑیوں میں پٹرول لینے کے بعد ملزمان سے اسے بلکسر میں گھماتے رہے مبینہ طور پر پیشاب کے بہانے وہ ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزمان اس کی چند روز قبل 65 لاکھ میں خریدی گئی گاڑی اور نقدی ایک لاکھ 70 ہزار روپیہ چھین کر فرار ہو گئے بھیرہ پولیس نے نامعلوم ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔