صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد
صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد ہر فرد اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے
دادخیل(نماندہ دنیا )میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ میں صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد۔ جس میں بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ داؤدخیل میں صحت، حفاظت اور ماحولیات کے حوالے سے ایک جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ورک پلیس پر حفاظتی اصولوں کو فروغ دینا اور کنٹریکٹرز میں سیفٹی کلچر کو مزید مضبوط بنانا تھایہ آگاہی سیشن میپل لیف سیمنٹ کے ڈیپارٹمنٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ، ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال، اور صنعتی حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریب میں پلانٹ کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی، جنہوں نے کنٹریکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ماحول کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔ اعلیٰ حکام نے اپنے تجربات کی روشنی میں شرکاء کو قیمتی مشورے بھی دیے اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔