مسلمان متحد ہو کر ہر جارحیت کا جواب دے سکتے ، بلال طارق
مسلمان متحد ہو کر ہر جارحیت کا جواب دے سکتے ، بلال طارق اسلام نے ہمیں امن سلامتی اور اخوت و بھائی جارے کا درس دیا ہے ، جمعیت اہلحدیث
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی ممتازز مذہنی سماجی اور عوامی شخصیت میاں بلال طارق نے عالمی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو امت مسلمہ کے لئے روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار بن کر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، اپنی رہائش گاہ پر میڈیاا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں امن سلامتی اور اخوت و بھائی جارے کا درس دیا ہے اس لئے حکومت پاکستان کو عالمی امن کے قیام کیلئے کی جانیوالی جدو جہد کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام مسلم حکمرانوں کو اتحاد بین المسلمین کے یک نکاتی ایجنڈے کے تحت ایک پلیٹ فارم پر لانے کی جدو جہد بھی کرنا ہو گی، میاں بلال طارق کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلام ا اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور وحدت کی قوت کے بغیر ممکن ہی نہیں ، انہوں نے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف عالمی امن وامان کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ہمیں ان کی مثالی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم باہمی اختلافات بھلا کر ان کی پشت پر کھڑی نظر آئے ، اگر ہم اب بھی فروعی ، لسانی اختلافات اور علاقائیت میں الجھے رہاے تو عالمی امن تو کجا اندرون ملک بھی امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اس لئے ہر شہری پر زمہ داری عائد ہوتی کہ وہ دفاع وطن اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔