خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ،ہارٹیکلچر اتھارٹی
خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ،ہارٹیکلچر اتھارٹی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کیلئے تجویز کردہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد ارشد نے بریفنگ دیتے ہوئے جاری منصوبہ جات، مالی امور اور اتھارٹی کے ذرائع آمدن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مختلف مقامات پر شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بہتری پر کام جاری ہے جبکہ نئی پارکس کے قیام کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بوٹینیکل گارڈن کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہر کے حسن میں اضافہ کیلئے جاری اقدامات کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے ۔ ایم ڈی نے مزید بتایا کہ آئندہ اے ڈی پی میں متعدد نئی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں جن میں پارکس کی اپ گریڈیشن اور نئے گرین ایریاز کا قیام شامل ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد ارشد وٹو بھی شریک ہوئے ۔