اٹلی سے آئی خاتون پر سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد
اٹلی سے آئی خاتون پر سسرالیوں کا بہیمانہ تشددپاسپورٹ، اہم دستاویزات اور طلائی زیورات چوری کر لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اٹلی سے آئی خاتون پر سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، پاسپورٹ، اہم دستاویزات اور طلائی زیورات چوری کر لیے ،بتایا جاتا ہے کہ ماڑی کی رہائشی متاثرہ خاتون شبنم خانم کی مدعیت میں تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شوہر، ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوہر اور اسکے اہل خانہ نے گھر میں قید کر کے کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا ، گھر بسانے کی خاطر خاموش رہی، سسرالیوں کے رویے سے تنگ آ کر پولیس سے رجوع کیا: پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کیخلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔