قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ

 قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ

قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ خواجہ فہیم نامی تاجر کو دوکان پر کاشف عرف کاشی نے نا حق قتل کر دیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں تین سال قبل خواجہ فہیم نامی تاجر کو دوکان پر کاشف عرف کاشی نے نا حق قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان معزز عدالت میں پیش کیا اورمقامی پولیس نے مقدمہ کی تفتیش اور پیروی انتہائی پروفیشنل طریقے سے کی۔ گواہان کی شہادت اور ثبوتوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس پر فاضل عدالت نے مجرم کاشف عرف کاشی کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اس موقع پرڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کا کہنا ہے کہ مجرم کو قرار واقعی سزا قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے اس کے ساتھ مظلوم کی دادرسی بھی ہوتی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کے اندر خوف پیدا ہوتا ہے جس سے جرائم میں کمی ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں