غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 14 ملزم گرفتار
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 14 ملزم گرفتار 4 کلو سے زائد چرس، 200 گرام آئس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 14 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 کلو سے زائد چرس، 200 گرام آئس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا، تھانہ بھاگٹانوالا پولیس نے منشیات فروش رضوان سے 1 کلو 230 گرام چرس اور 200 گرام آئس برامد کر لی، تھان کڑانہ پولیس نے ملزم نواز سے 1 کلو 600 گرام چرس، ساہیوال پولیس نے منشیات فروش فتح محمد سے 1 کلو چرس اور مڈھ رانجھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حمزہ سے 525 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھلوا سٹی پولیس نے سرفراز سے بندوق 12 بور، بھیرہ پولیس نے عمیر سے کلاشنکوف، احتشام سے بھی کلاشنکوف، پھلروان پولیس نے معین سے پسٹل 30 بور، علی رضا سے بھی پسٹل 30 بور، مڈھ رانجھا پولیس نے نئیر عباس سے پسٹل 30 بور، سلانوالی پولیس نے فاروق اعظم سے رائفل 12 بور ترکھانوالہ پولیس نے اعجاز سے 30 بور کڑانہ پولیس نے عدیل سے 30 بور اور عمر دراز سے 9 ایم ایم پسٹل برامد کر لیا تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی