ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ،صفائی ستھرائی کا جائزہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات  سرگودھا کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا  دورہ،صفائی ستھرائی کا جائزہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن چوہدری سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کچن میں خوراک کے معیار، صفائی ستھرائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 جیل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کو طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ جیل کے چلڈرن وارڈ میں اسیران نوجوانوں سے ان کو دی جانے والی تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ج بچوں کے لیے جاری تعلیمی کلاسز اور پیشہ ورانہ کورسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص بلڈنگ اسکیموں اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ جیل انتظامیہ اور اسیران کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں