بیوٹیفکیشن منصوبوں میں ناقص میٹریل رداشت نہیں کیا جائیگا

 بیوٹیفکیشن منصوبوں میں ناقص میٹریل رداشت نہیں کیا جائیگا

بیوٹیفکیشن منصوبوں میں ناقص میٹریل رداشت نہیں کیا جائیگا ایکسین ہائی ویز نے بھی کچہری بازار اور سٹی روڈ کی بیوٹیفکیشن کے پہلوؤں سے آگاہ کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سٹی بیوٹیفکیشن انیشیٹوز کے تحت سٹی ایریا میں کچہری بازار اور سٹی روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا موقع پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران دکانداروں اور خریداروں کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایکسین فیسکو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹی روڈ پر برقی تنصیبات کو زیر زمین منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ کام طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے ۔ ایکسین ہائی ویز نے بھی کچہری بازار اور سٹی روڈ کی بیوٹیفکیشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں