ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹوں کا معائنہ

 ہائی وے پٹرولنگ چیک  پوسٹوں کا معائنہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس حیدر علی ٹیپو نے خالق آباد ،جابہ ،پیل چوک ،منگوال اور جہلم برج پر قائم ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا ۔

 اس دوران انہوں نے وہاں پر تعینات سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں فراہم کئے گئے اسلحہ کی پڑتال کی ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس نے جملہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اور اسے اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں چیک پوسٹوں پر تعینات پٹرولنگ سٹاف کو ہدایت کی وہ فرائض نیک نیتی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں