مختلف علاقوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات سے محروم

مختلف علاقوں میں شہری لاکھوں  روپے نقدی، زیورات سے محروم

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں متعدد شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق زکی اللہ سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی۔ جبکہ سرفراز کے گھر سے 2 لاکھ روپے نقدی، 5 تولہ طلائی زیورات اور 25 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ اسی طرح محمد یوسف کے گھر سے بھی طلائی زیورات اور 82 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے ۔علاوہ ازیں کاشف جاوید کی ہزاروں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں اور ایک کار بھی چوری کر لی گئی، جس کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں