قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب سرگودھا کا اجلاس ، محمد اقبال سٹی جنرل سیکرٹری نامزد

قومی امن کمیٹی برائے بین  المذاہب سرگودھا کا اجلاس ، محمد  اقبال سٹی جنرل سیکرٹری نامزد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب سرگودھا کے چیئرمین حافظ وقاص قاسمی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صدر ملک ضیاء الحق نے تنظیم کو فعال اور منظم کرنے کے لئے ملک محمد اقبال کو سٹی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا۔

 جن کو پیخام امن کے لئے متحرک کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری شفقت اقبال ﷲ سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،محمد قاسم،وقاص رؤف،نعیم الحق،چوہدری ندیم،دلشان مسیح،سٹی صدر حسن امین،اسد عباس اسد،شمشاد حیدراور دیگر نے مبارکباد دی اور کہا کہ چار مئی یوم پیغام امن کو بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا جس میں امن وقت کی ضرورت سیمینار انشااﷲ سنگ میل ثابت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں