خنجر اور ہنٹر کے وار کر کے مضروب کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع وجھ میں تلخ کلامی پر عنائت اﷲ اور اسکے ساتھیوں نے ضمیر الحسن کی دوکان میں داخل ہو کر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اسے خنجر اور ہنٹر کے وار کر کے مضروب کر دیا۔
اس دوران ضمیر کا والد احمد حسن اور ملحقہ دوکاندار سکندر عباس بچانے کیلئے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی حملہ کر کے لہولہان کر دیا اور پولیس آمد پر فرار ہو گئے۔ ، پولیس نے سات نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔