پی پی 83 خوشاب ضمنی الیکشن ،176 پولنگ اسٹیشنز قائم

پی پی 83 خوشاب ضمنی الیکشن ،176 پولنگ اسٹیشنز قائم

پی ٹی آئی کے امیدوار امجدر ضا گجر نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے ہیں خواتین سمیت 2لاکھ 37ہزار 293 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)صوبائی حلقہ پی پی 83خوشاب تھری میں 7جون کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایک لاکھ 13 ہزار خواتین سمیت 2لاکھ 37ہزار 293 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گیالیکشن کمیشن آف پاکستابن کی جانب سے انتخابات کیلئے 176 پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے بعد باقاعدہ سیکورٹی پلان تیار کر لیا ۔ ریجنل الیکشن کمشنر ابرار احمد جتوئی نے انتخابی عمل کو صاف شفاف بنانے مرتب کردہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی83 خوشاب تھری میں ضمنی الیکشن شیڈول پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی امیدوراوں نے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کرانا شروع کر دیئے ، گزشتہ روزپی ٹی آئی کے امیدوار امجدر ضا گجر نے یٹرننگ آفیسر عبداﷲ جان کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردرا ظفر عباس خان بلوچ آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ 29اپریل تک جاری رہے گا ، 30اپریل کو امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں