گھر کے احاطے سے ٹریکٹر کی بیٹری چوری، مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی علاقے میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کے احاطے میں کھڑے ٹریکٹر کی بیٹری چوری کر کے لے گئے ۔
چک نمبر 120 شمالی کے رہائشی زمیندار محمد حنیف ولد اکبر علی (قوم بوبک) نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنا ٹریکٹر گھر کے احاطے میں کھڑا کر کے سو گئے ۔ صبح بیدار ہونے پر دیکھا کہ ٹریکٹر کی بیٹری، جس کی مالیت تقریباً 30 ہزار روپے ہے ، غائب تھی۔متاثرہ شہری کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بیٹری چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ سلانوالی پولیس نے محمد حنیف کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔