قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت اور جرمانہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔3 سال قبل بھیرہ کے علاقے میں غلام شبیر نے محمد شعیب کو قتل کیا تھا۔
تھانہ بھیرہ پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی مقدمہ کے نتیجے میں عدالت میں جرم ثابت ہوا۔معزز عدالت نے مجرم غلام شبیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہے ۔