محافل نعت کا انعقاد روحانی سکون اور رحمت کا باعث :مقررین

 محافل نعت کا انعقاد روحانی سکون اور رحمت کا باعث :مقررین

محافل نعت کا انعقاد روحانی سکون اور رحمت کا باعث :مقررینمحفل نور کا سماں کے انعقاد میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز تقسیم

شاہ پور (نمائندہ دنیا )حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں محافل نعت کا انعقاد باعثِ رحمت اور باعثِ ثواب ہے ۔ ایسی پاکیزہ روحانی محافل کے انعقاد سے رحمتِ الٰہی کا نزول ہوتا ہے اور دلوں کو سکون ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی شاہ پور سرکل رانا طارق محمود، ایم ایس ڈاکٹر نوید ایوب شاہ اور دیگر مقررین نے مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں عظیم الشان محفل نور کا سماں کے انعقاد میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے اعزاز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رانا طارق محمود، سرپرست اعلیٰ سید ضمیر حسین شاہ، صدر مرکزی نعت کونسل حاجی منیر احمد ناز، ایم ایس ڈاکٹر نوید ایوب شاہ، ایس ڈی او فیسکو طفیل عباسی سمیت دیگر شخصیات نے مختلف افراد میں شیلڈز تقسیم کیں، جن میں الحاج عبدالغفور، محمد ایوب شاکر، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور سٹی مہر منور اقبال، حاجی عبدالخالق، نصرحیات گوندل، رانا اشفاق دھول، ڈاکٹر خورشید الحسن، محبوب الطاف بھٹی، قاری شہزاد گولڑوی، قاری آصف شہزاد معینی، مہر محمد اشرف، محمد نوید قادری، ابوبکر شہزاد اور مدثر حیات شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں