منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

 منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد  کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کے انتظامات اور منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مویشی منڈیوں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں سے گزرنے والے تمام جانوروں پر اینٹی ٹک سپرے کرایا جائے ۔اور منڈیوں میں جانوروں کے علاج معالجہ کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس سے بچاؤ سے متعلق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کرے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے افسران کو مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی جبکہ کیٹل مارکیٹ کمپنی کے منیجر کو منڈیوں میں بیوپاری حضرات اور جانوروں کیلئے تمام انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں