آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر میانوالی
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سی ایم انیشیٹو پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آوارہ کتوں کی تلفی، ستھرا پنجاب پروگرام، شہر کی خوبصورتی کا منصوبہ، سڑکوں کے پیچ ورک، مین ھول کور کرنے سمیت دیگر خصوصی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ، ستھرا پنجاب پروگرام اور ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے افسران کو شہر کی تمام گلی محلوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک ہوں اور حکومتی کے پی آئیز سے متعلق ٹاسک پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔