صفائی کے نظام کی بہتری بنائیں ،دیواروں پر لگے بریکٹ فین کی صفائی کرائیں، کمشنر
سلانوالی(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سلانوالی کا دورہ کیا کمشنر نے سب سے پہلے عید الاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے مرتب کیے گئے پلان پر بریفنگ لی اور ایس پی اے سلانوالی کے مانیٹرنگ مینجر چوہدری زیشان آصف نے انہیں تفصیلاً بریف کیا ۔
اس موقع پر ایس بی اے کی جانب سے شاہراہیں واش کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اس کے بعد کمشنر سرگودھا نے پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر منصوبہ پی ایم او کا جائزہ لیا ۔کمشنر حافظ شوکت علی چوک بلاک نمبر 3 پہنچے جہاں انہوں نے چوک میں لگائے گئے مونومنٹ کا معائنہ کیا اور قرب و جوار کے بازاروں کے دکانداروں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو کو ہدایت جاری کی کہ وہ صفائی کے نظام کی بہتری کی جانب خصوصی توجہ دیں دیواروں پر لگے ہوئے بریکٹ فین کی صفائی کرائیں