بھلوال پر تعمیرہونیوالے سہولت بازارمیں میرٹ کو یقینی بنایا جائے ،مہرخالدحمید

بھلوال پر تعمیرہونیوالے سہولت بازارمیں  میرٹ کو یقینی بنایا جائے ،مہرخالدحمید

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما مہرخالدحمید نے کہا ہے کہ سلیمانپورہ روڈ بھلوال پر تعمیرہونیوالے سہولت بازارمیں میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے انہی غریب دکانداروں کوکیبن الاٹ کئے جائیں جو تعمیرسے قبل یہاں پر اپنا روزگارکمارہے تھے۔

 تعمیرمکمل ہونے پراس قائم ہونیوالے سہولت بازارکی بندربانٹ نہ کی جائے ان غریب لوگوں کو انکا حق دیا جائے ۔یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سلیمانپورہ روڈ پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کی دیوارکے ساتھ سبزی،پھل فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرکے اپنے گھروں کے چولہے جلا رہے تھے۔ ماڈل سہولت بازارکے قیام کے لئے ان سے یہ جگہ خالی کروالی گئی اوریہاں تعمیراتی کام شروع کردیا گیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں