3روزہ وزیراعلیٰ سپیشل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح
3روزہ وزیراعلیٰ سپیشل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح 15 اور 16 مئی کو صوبہ بھر میں ہیلتھ ویک کا انعقاد کیا جائیگا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 3 روزہ وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل اسکریننگ کیمپ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔اس موقع پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کو اسکریننگ کیمپس بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ’’صحت مند پنجاب‘‘وژن کے تحت15 اور 16 مئی کو صوبہ بھر میں چیف منسٹر اسپیشل اسکریننگ کیمپس/ہیلتھ ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہیاس سلسلہ میں ضلع بھکر میں بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال،تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس پرخصوصی ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو مفت طبی اسکریننگ اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ہیلتھ کیمپس میں شہریوں کو ہیپاٹائٹس، ذیابیطس، ٹی بی، ملیریا اور HIV سمیت مختلف بیماریوں کی مفت اسکریننگ و ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔گل اصغر بگھور نے پی پی 83کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے 17مئی کومشاورتی اجلاس طلب کر لیا