گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھکر میں تقریبِ حسنِ کارکردگی

 گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ  کالج برائے خواتین بھکر  میں تقریبِ حسنِ کارکردگی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ سالانہ تقریبِ حسنِ کارکردگی میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کالج پرنسپل فریدہ جعفری بھی موجود تھیں۔

تقریب میں انٹر، ڈگری اور ماسٹر لیول کی نصابی، ہم نصابی اور سپورٹس سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار طلبہ اسکالرشپ اور وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم میں کامیاب طالبات کو بھی سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اپنیخطاب میں کہا کہ طالبات کی کامیابیاں ضلع بھکر کیلئے باعثِ فخر ہیں اورحکومت پنجاب نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں