تمام طبقات ا سو قت قرآ ن وسنت کے مطا بق ز ند گی بسر کریں ،مولانا ناصر مدنی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی نے جامع مسجد توحید اہل حدیث پل 111جنوبی میں انجمن مدرسہ سلفیہ کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، قرآن اور عملی زندگی پرروشنی ڈالی اور کہا کہ حق گو ئی را ہ نجا ت ہے علما ء کرا م انبیا ء کے وارث اور علم و عمل کے سر چشمے مانے جاتے ہیں۔
علما ء سے مرا د علم و عمل کی جامع ہستیاں ہیں ضرورت ا س ا مر کی ہے کہ تمام طبقات ا سو قت قرآ ن وسنت کے مطا بق ز ند گی بسر کریں ا س سلسلہ میں علما ء کر ام کی راہنمائی حاصل کریں کیونکہ آ ج امت مسلمہ کے بڑھتے ہو ئے مسائل صرف دین سے دور ی کی بنا پر ہیں ا گر دین اسلام پر عمل کیا تو امت مسلمہ تمام مسائل اور مشکلا ت سے نجا ت حاصل کر سکتی ہے۔ ،اس موقع پر قاری احمد حسن ساجد،حافظ مظہر الاسلام، مولانا کاشف، حافظ سعد الرحمان ،حافظ عبدالماجد ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔، عرفان اﷲ ثنائی، چوہدری عبدالخالق ،ضلعی امیر جماعت اہلحدیث مولانا انجینئر محمد سلیم سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔