بے معنی تنقیدتعمیری معاملات پر برے اثرات مرتب کریگی ‘حافظ ضیاالرحمن رانا
بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن رانا نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران جہاں تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وہیں پرشہر کی تعمیروترقی کیلئے بھی اپنا کرداراداکررہی ہے۔
ٍ بے جا اور بے معنی تنقیدشہر کے تعمیری معاملات سمیت دیگر امور پر برے اثرات مرتب کریگی گریز کیا جائے شہر میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں جہاں دیگرشخصیات کی کوششیں ہیں وہیں پر مرکزی انجمن تاجران نے بھی اپناکردارنبھایا ہے مرکزی انجمن تاجران بھلوال تاجروں کو درپیش مسائل خواہ وہ بجلی کے حوالہ سے ہوں،لاک ڈاؤن ہوں ان سے بے خبر نہیں ہے بلکہ انکے مسائل کوحکام بالا تک پہنچانے دورکرنے کیلئے ارباب اختیار سے ہمہ وقت رابطہ کرکے ان مسائل کو دورکروانے میں اپنی بھرپورکوشش کی ہے جس کیلئے ہمیں کسی ایوارڈ یا واہ واہ کی ضرورت نہیں ہے ۔