عید الاضحی صفائی پلان پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز

عید الاضحی صفائی پلان پر عملدرآمد  کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز

سلانوالی(نمائندہ دنیا) ستھرا پنجاب ایجنسی نے عید الاضحیٰ صفائی پلان پر عمل درآمد کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے ضیاء شہید روڈ مدنی چوک میں قائم کیے گئے کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایس پی اے کے مانیٹرنگ مینجر چودھری ذیشان آصف امن کمیٹی کے چیئرمین پیر جی محمد افضل الحسینی جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد عمران الحسینی سابق سٹی ناظم چوہدری رئیس اختر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا منور غوث کے نمائندوں ملک محمد الیاس اور محمد عرفان صحافیوں محمد اطہر چوہدری سید شہباز علی شاہ سمیت سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر شہریوں میں بائیو ڈی گریبل شاپنگ بیگ تقسیم کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اکمل نے سلانوالی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور جانوروں کی آلائشیں اور دیگر باقیات کو زمین برد کیے جانے کے سلسلہ میں پورا تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف کر کے ماحول کو صاف رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں