مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف کے نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلح شخص نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف کے نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ موضع رکھ چراگاہ کے مظہر حیات اور ذوالفقار کے مابین سابقہ مقدمہ بازی کا تنازعہ تھا جس پر گزشتہ روز ذوالفقار نے ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ شخص کے نوجوان بیٹے حسن کو راستہ میں روک کر فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمانکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔