ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس نے ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمداور مقدمہ درج کر لیاہے ۔
ٍڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد بلال ولد عبدالحمید سکنہ پپلاں سے پسٹل 9MM برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کرلیا۔