زکوٰۃ راشن کارڈ سکیم کے تحت امدادی فنڈز جاری کرنیکی منظوری

 زکوٰۃ راشن کارڈ سکیم کے تحت امدادی فنڈز جاری کرنیکی منظوری

زکوٰۃ راشن کارڈ سکیم کے تحت امدادی فنڈز جاری کرنیکی منظوری فی کس 12 ہزار کے حساب سے 6 کروڑ ایک لاکھ 80 ہزار کے فنڈز جاری ہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ضلعی زکوٰۃو عشر کمیٹی کی سفارش پر زکوٰۃ راشن کارڈ اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو امدادی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ضلع بھر کے 5ہزار 15 مستحقین کیلئے فی کس 12 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 6 کروڑ ایک لاکھ 80 ہزار روپے کے زکوٰ? فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ زکوٰۃ راشن کارڈ اسکیم، جو سابقہ گزارہ الاؤنس پروگرام کا تسلسل ہے ، کے تحت انتہائی غریب اور نادار خاندانوں کو بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ امداد کی فراہمی برانچ لیس بینکنگ سسٹم کے تحت بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مستحق افراد تک شفاف، بروقت اور باعزت انداز میں امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں