بارڈر ایریاز چیک پوسٹس اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی تجاویز زیر غور

بارڈر ایریاز چیک پوسٹس اور  حساس مقامات پر فول پروف  سیکیورٹی انتظامات کی تجاویز زیر غور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ریجنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی اوسرگودھا خوشاب، میانوالی، بھکر اور دیگر پولیس اداروں کے سربراہان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 آر پی او نے تمام پولیس اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات، بارڈر ایریاز چیک پوسٹس اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ آرپی او محمد شہزاد آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں سیکورٹی کے موثر اقدامات کے ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اور عید امن و امان کے ساتھ گزر سکے ۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم انشاء اللہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں