صحافی ملک محمد اقبال کی والدہ کی نمازجنازہ اداکردی گئی
بھلوال(نمائندہ دنیا ) مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے وائس چئیرمین وسینئر صحافی ملک محمد اقبال کی والدہ ماجدہ کی نمازجنازہ اداکردی گئی نمازجنازہ مرحومہ کے پوتے حافظ احسن اقبال نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی،سماجی،تاجر،صحافیوں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے صاحبزادہ صوفی محمد اکرم باہوآف انگلینڈنے دعا کروائی کہ اﷲ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔
اور انکی قبر کو روشن منور فرمائے انکے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے آمین مرحومہ کا ختم قل شریف آج بروز منگل 4/5بلاک والی مسجد میں صبح 9بجے آغاز ہوگا اور دعا صبح 10بجے ہوگی۔