زرعی رقبے سے ٹیوب ویل موٹریں، تاریں، پنکھے چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی رقبے سے ٹیوب ویل، موٹریں، تاریں، پنکھے اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں تصور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر اس کی زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، موٹریں، پنکھے ، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔