شاہ پور صدر میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
شاہ پور صدر) نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پور صدر میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر طالبات نے یوم تکبیر کے سلسلے میں پرجوش تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کیے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سمیعہ معراج نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے پہلی بار بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کیے ، انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا ، یہ دن پاکستان کی قومی خود مختاری ، دفاع اور قومی سلامتی کی علامت سمجھا اور منایا جاتاہے ۔ ہمیں اس دن کی یاد کو بھرپورطریقے سے منانا چاہئے ، اس موقع پر نجمہ یعقوب، شہناز اختر، شمیم اختر، سائرہ ارجمند، ثوبیہ شریف ودیگر اساتذہ نے خطاب کیا اور یوم تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، طالبات نے چاغی پہاڑ کے خوب صورت ماڈل بھی تیار کئے ۔