یومِ تکبیر پاکستان کی سلامتی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت :سینیٹر سردار خلیل طاہر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے ۔
28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کو یومِ تکبیر کی 28ویں سالگرہ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو میاں محمد نواز شریف نے جراتمندانہ اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عالمی دباؤ اور اربوں ڈالر کی پیشکش کو مسترد کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔