کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرفیصل آباد ڈویژن میں عید صفائی اپریشن پر کامیابی سے عملدرآمد کرایا گیا۔
کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز صفائی پلان پر عملدرآمد کی چیکنگ کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا ودیگر افسران موجود تھے ۔کمشنر نے اٹھارہ ہزاری میں ستھرا کیمپ پر ویسٹ ورکرز میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا اورتحصیل بھر میں صفائی اور الائشیں اٹھانے کے عمل کی نگرانی اورواشنگ اپریشن کا معائنہ کیا۔