سابقہ رنجش،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

 سابقہ رنجش،شہری کو بدترین  تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں علی حمزہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں