عید کی چھٹیاں گزارنے آنے والے لوگوں کی واپسی شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی پر اپنے گھروں میں بیوی بچوں’ والدین اور عزیز و اقارب کے ہمراہ دوسرے شہروں سے عید کی چھٹیاں گزارنے آنے والے لوگوں کی واپسی جمعہ کے روز سے ہی شروع ہو گئی۔
جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کا رش ہو جانے سے مختلف روٹوں پر چلنے والی گاڑیاں کم پڑنے سے ٹرانسپورٹ مالکان و عملہ گزشتہ روز بھی مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرتا رہا۔ مسافروں نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ کرایوں میں کمی کروا کر ٹرانسپورٹروں کو اس پر عمل کرنے کا پابند بنائیں۔